Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

جیمزاینڈرسن کا محمد آصف سے بولنگ کے گُرسیکھنے کا اعتراف

ہوبارٹ:دنیا ئےکرکٹ کےبہترین بولرز میں سے ایک انگلینڈ کے جیمز...
شائع 17 جنوری 2022 09:12am

ہوبارٹ:دنیا ئےکرکٹ کےبہترین بولرز میں سے ایک انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے پاکستانی بولر محمد آصف سے بولنگ کےگُر سیکھنے کا اعتراف کرلیا۔

جیمز اینڈرسن ان دنوں ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجودتھے جہاں انہوں نے 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش بولر جیمز اینڈرسن جو سوئنگ بولنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اپنی اس مہارت کے بارے مبں آسٹریلوی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ 2010 کی سیریز میں محمد آصف کی بولنگ کو دیکھ کر ان کے انداز کو اپنایا۔

جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ 2010 کی ایشز سے قبل مجھے بولنگ کوچ نے کہا کہ کو کابورا گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتا اس لیے کچھ سیکھیں، تو میں نے آصف کی بولنگ دیکھنے کے بعد اُس ہی طرح سے پریکٹس کی جس کا میچز میں مجھے کافی فائدہ ہوا۔

واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں ان کی وکٹوں کی تعداد 640 ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے 2010 میں انگلینڈ کا دورا کیا تھا جس دوران ہی میچ فکسنگ کی وجہ سے محمد آصف پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Fast Bowler

Ashes Series

James Anderson

Aus VS Eng

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div