Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہبازشریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان پر اظہار تشویش

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پیٹرولیم...
شائع 13 جنوری 2022 02:18pm

لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان پر ردعمل دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےکہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے فی لیٹر اضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، ان اطلاعات سے ملک میں پٹروول کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت فی الفورمارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پراقدام کرےاورذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے ، پٹرمول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کومزید تیزکردے گی۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ گندم، آٹا، چینی، کھاد اور پٹرول کے بحران گھوم گھوم کر قوم پر نازل ہورہے ہیں، ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی و انتظامی ذمہ داری ہے، اگر بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

lahore

Opposition leader

National Assembly

shahbaz sharif

petroleum prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div