Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال بدترین پاسپورٹس میں شامل

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2022 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو مسلسل...
شائع 13 جنوری 2022 12:16pm

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2022 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو مسلسل تیسرے سال بین الاقوامی سفر کیلئے چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دنیا کے تمام پاسپورٹوں کی درجہ بندی کرتا ہے اس کے مطابق ملک کے شہری کتنے ممالک تک بغیر ویزے کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں.

انڈیکس نے پاکستان کو 108 ویں نمبر پر رکھا جبکہ جاپان اور سنگاپور 199 پاسپورٹوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں کیونکہ ان کے شہری بغیر ویزے کے 192 مقامات کا سفر کر سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا اور جرمنی دوسرے نمبر پر ہیں کیونکہ وہ 190 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور اسپین آتے ہیں جو 189 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

افغانستان کے شہری سب سے نیچے ہیں کیونکہ وہ بغیر ویزہ کے صرف 26 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کو بدترین درجہ بندی کی فہرست میں شامل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر مری میں برف باری کا واقعہ فہرست کے اجراء سے پہلے پیش آیا تو پاکستان کا پاسپورٹ اس فہرست میں سرفہرست ہو سکتا ہے۔

ایک اور صارف نے ایک کہانی ٹویٹ کی اور پوچھا کہ یہ ہماری خارجہ پالیسی کے بارے میں کیا کہتا ہے۔

پاکستان

Passport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div