Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا کے وار تیز، 24گھنٹے میں مزید 1,467 نئے کیسز رپورٹ، 02 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کے وار تیز ہونے...
شائع 11 جنوری 2022 09:37am

اسلام آباد:پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کے وار تیز ہونے لگے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 1,467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 02 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28,974 ہوگئی جبکہ 1,307,174 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,467 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 13 لاکھ 07 ہزار 174 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 608 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 479 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 81 ہزار 790، اسلام آباد میں ایک لاکھ 09 ہزار 495، بلوچستان میں 33 ہزار 661، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 708 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 02 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 974 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں ایک اموات رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پنجاب میں بھی ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,081 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7682، خیبرپختونخوا میں 5943، اسلام آباد میں967، بلوچستان میں 367اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 748 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 18 ہزار 947 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 615 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 266 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 59 ہزار 253 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 540 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,467 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 891 ہزار 112 افراد کے کوروناوائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div