Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا، آج تیز بارش کا کوئی امکان نہیں

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے...
شائع 07 جنوری 2022 11:10am

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا جس سے شہر میں آج تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

شہر قائد کا موسم جزوی ابرآلود ہے،بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے سردی بڑھادی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایران سے آنے والا بارش برسانے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے نکل گیا جبکہ شہر میں آج سے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،اس وقت شمال مشرق سے 11 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ،رات کو ہواؤں کی رفتار مزید بڑھنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصدہے جبکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

karachi

Met Office

cold air

rain preduction

cloudy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div