Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ ہائیکورٹ کا مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن...
شائع 17 دسمبر 2021 03:36pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے مکہ ٹیرس خالی نہ کرنے پر بڑا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ لگتا ہے رہائشی تاخیری ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینے کی بھی ہدایت کردی۔

تحریری فیصلے میں کہاگیا کہ عدالت 10 نومبر کو واضح حکم دے چکی، واضح حکم کے باوجود فیصلے پر عمل نہیں ہوااوربتایا گیا 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک پورشن خالی نہیں کئے۔

ایس بی سی اے یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرے،عمارت کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرائے جائیں،اگر ضرورت ہو تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے،غیر قانونی تعمیرات کو گرا کر 12 جنوری تک عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے ۔

SHC

karachi

electricy

Gas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div