Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 06 اموات، 301 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 06 افراد...
شائع 16 دسمبر 2021 09:20am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 06 افراد جان سے گئے جبکہ 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,849 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,290,214 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید301نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 214 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 564 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 032 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں ایک لاکھ 80 ہزار 825، اسلام آباد میں ایک لاکھ 08 ہزار 198، بلوچستان میں33 ہزار540، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 627 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 849 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب اورآزاد کشمیر میں ایک، ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,053 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7640، خیبرپختونخوا میں 5900، اسلام آباد میں963، بلوچستان میں 363 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 744 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 451 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 704 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 136 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 51 ہزار 914 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 895 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 301 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 689 ہزار 025 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Omicron variant

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div