Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

پشاور:الیکشن ٹریبونل نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی...
شائع 09 دسمبر 2021 11:45am

پشاور:الیکشن ٹریبونل نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

پشاور کے الیکشن ٹربیونل میں خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر ووٹرلسٹ منجمد ہوجاتی ہے، شوکت ترین کاووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے، ووٹ درج نہ ہونے پر شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکتے۔

شوکت ترین کے وکیل علی گوہر نے مؤقف پیش کیا کہ سینٹ کے لئے الیکشن کمیشن کا ووٹ سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،محفوظ فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

Finance minister

peshawar

nomination papers

shaukat tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div