Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کافیصلہ

حکومت نے سانحہ سیالکوٹ کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ...
شائع 06 دسمبر 2021 11:41pm

حکومت نے سانحہ سیالکوٹ کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کافیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے،وقت آگیا ہے کہ ریاست سخت ایکشن لے۔ اس قسم کےواقعات ناقابل قبول ہیں۔اب ہمیں دوبارہ اپنے قوانین کا جائزہ لیناہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ریاست سخت ایکشن لے۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدنہیں ہوا، اب قوانین کا دوبارہ جائزہ لینا ہے۔

ادھر سیالکوٹ میں سری لنکن انجنئر پرتشدد اور لاش کی بے حرمتی میں شامل ایک اور ملزم امتیاز عرف بَلی کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی تعداد ایک سو بتیس ہوگئی۔

گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چھبیس ملزمان کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ مقتول پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچادی گئی ۔

پولیس نے ملزم امتیاز عرف بَلی کو راولپنڈی فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی تعداد ایک سو بتیس ہوگئی، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔جبکہ سیالکوٹ میں قتل کیے گئے انجنئر پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچادی گئی ہے۔

چھبیس ملزمان کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز ممیں زیرحراست ملزمان کو ڈنڈے اٹھائے اورتشدد کی پلاننگ کرتے دیکھا گیا، واقعہ کا مقدمہ 900 نامعلوم افراد کخلا ف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div