Aaj TV News

BR100 4,597 Increased By ▲ 11 (0.24%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 212 (1.21%)
KSE100 45,018 Increased By ▲ 192 (0.43%)
KSE30 17,748 Increased By ▲ 82 (0.46%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,360,019 6,540
DEATHS 29,077 12
Sindh 520,415 Cases
Punjab 460,335 Cases
Balochistan 33,855 Cases
Islamabad 115,939 Cases
KP 183,865 Cases

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے نیشنل گارڈ کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں سپہ سالارکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبون میں روایتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، علاقائی امن واستحکام کے لئے افغانستان کے معاملہ پر عالمی اتفاق رائے بہت ضروری ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بحرین نیشنل گارڈزکے چیف آف سٹاف میجرجنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقراررکھنے اورتمام شعبوں میں طویل مدتی دیرپا تعلقات چاہتے ہیں۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لئے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

اس موقعے پر بحرین نیشنل گارڈزکے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

بحرین کی نیشنل گارڈ کے چیف نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار ، بارڈر منیجمنٹ کے لئے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لئے کردار کو بھی سراہا ۔