Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ڈسکہ الیکشن دھاندلی، ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچھتر ڈسکہ میں دھاندلی کے معاملے پر...
شائع 30 نومبر 2021 07:21pm

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچھتر ڈسکہ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے دھاندلی میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔ متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ بھی مانگ لیا گیا ۔

انتخابی دھاندلی میں ملوث افسران کو سخت سزادیئے جانے کا امکان ہے ، الیکشن کمیشن نے این اے پچھترڈسکہ کے الیکشن میں دھاندلی میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ بھی مانگ لیا جبکہ محکمانہ کارروائی کے لیے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے بھی سفارشات طلب کرلی گئیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دھاندلی میں ملوث تمام افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات کو ایک ہفتے میں سفارشات منظوری کے لیے پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ دھاندلی میں ملوث افسران کو آئندہ کسی انتخابی ڈیوٹی پر نہ لگایا جائے ۔  

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ‏شیڈول میں تبدیلی کےلیے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل ‏پرسماعت کی۔

سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے موقف اپنایاکہ صرف انتخابات نہیں، صحیح معنوں ‏میں نمائندگی کی ضرورت ہے۔

سماعت جسٹس عمرعطا ‏بندیال نےریمارکس دیےکہ ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو ‏مضبوط کرنا ضروری ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ‏کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کوآکرکہنا چاہیے کہ ‏ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div