Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل...
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2021 09:14am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

ہنگامی طور پر طلب کیے جانے والے اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی قیادت ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس آج دوپہر ساڑھے تین بجے منعقد ہوگا۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور ہوشربا گرانی کے خلاف مشترکہ طور پر احتجاجی حکمت عملی تیار کرنے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں 10 نومبر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے مشترکہ اجلاس سے ای وی ایم، ای ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت اٹھارہ بل پاس کروائے جائیں گے۔

پی ڈی ایم کے ہونے والے اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی شرکت کریں گے جبکہ محمود خان اچکزئی، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیر پاؤ بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اور مولانا اویس نورانی سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔

Inflation

PDM Meeting

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div