Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودیہ نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا جس پر 3.2 فیصد شرح سود دیں گے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا...
شائع 27 اکتوبر 2021 12:44pm
شوکت ترین اور حماد اظہر کی مشترکہ پریس کانفرنس (تصویر: اسکرین گریب)
شوکت ترین اور حماد اظہر کی مشترکہ پریس کانفرنس (تصویر: اسکرین گریب)

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے جس پر 3.2 فیصد شرح سود ادا کیا جائے گا۔

وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے گفتگو چل رہی تھی، معاہدے کے خدوخال اب طے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے حالیہ دورے میں سعودی عرب نے منظوری دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے 3 ارب اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ رکھنے کا کہا تھا، سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالر کاپیکج دیا ہے، یہ رقم ملنا ہمارے لیے مفید ہے، اس رقم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب کے پیکج کی شرائط میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، انہوں نے گزشتہ پیکج کی شرائط پر نیا پیکج دیا، اس پیکج پر 3.2 فیصد شرح سود ادا کیا جائے گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیٕں، مجھ سے یقین دہانی لے لیں، ایک آدھ چیز ہے جس پر ہماری بحث ہورہی ہے، وہ بھی ایک دو دن میں طے ہوجائیں گی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا اور مارکیٹ میں مثبت اثرات آئیں گے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا ملک پاکستان ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہماری آمدنی کم ہے، اب جو تقابلی جائزہ آیا ہے اس میں پاکستان سستا ترین ملک ہے، تیل کی قیمتوں کے دباؤ کے باوجود عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں، ماضی میں تیل پر لیوی لی جاتی تھی۔

اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی مسائل کا شکار ہے، معاشی تیزی کیلئے اقدامات سے اثرات کھانے پینے اور دیگر اشیاپر مرتب ہوئیں، دنیا بھر میں کھانے پینے اور انرجی مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے بڑھیں، غریب ہو یا امیر ملک ہر جگہ قیمتیں بڑھی ہیں، امید ہے اگلے 6 ماہ تک دنیا بھر میں قیمتیں کم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں 450 ارب روپے کا ریلیف دے چکے ہیں، دیگر تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں تیل کی قیمتیں قدرے کم ہیں، حکومت نے گیس کی قیمتیں کنٹرول کی ہیں اور یوریا کھاد کی قیمتیں بھی نہیں بڑھنے دی گئیں۔

Saudi Arabia

IMF

State Bank Of pakistan

Hammad Azhar

Shaukat Tarin

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div