Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس

پنجاب میں احتجاج اور امن و امان کی صورتحال پر وزیر داخلہ شیخ ...
شائع 23 اکتوبر 2021 07:36pm

پنجاب میں احتجاج اور امن و امان کی صورتحال پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیرصدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر لاہور میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ کو امن و امان کی صورتحال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ نے کالعدم تنظیم کے احتجاج کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے تمام متعلقہ اداروں سے رائے لی۔

اجلاس میں کالعدم تنظیم سے مذاکرات بارے لائحہ عمل پر غور ہوا اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین، سینیٹر اعجاز چوہدری، علی امین گنڈاپور، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راو سردار علی خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے کابینہ کے دو سینئر اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق کمیٹی میں راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div