Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملکی صورتحال، میچ دیکھنے گئے شیخ رشید کی ہنگامی واپسی

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد متحدہ عرب امارات سے واپس...
شائع 23 اکتوبر 2021 12:06pm

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ شیخ رشید گزشتہ روز پاک بھارت میچ دیکھنے کےلیے دبئی گئے تھے۔

وزیرداخلہ کو موجود صورتحال کے پیش نظر اچانک واپس آنا پڑا ہے۔ روانگی کے وقت انہوں نے کہا تھا کہ خواہ وہ کلکتہ ہو، دبئی ہو، یا چنائی مجھے دو دن کی چھٹی ملی ہے۔ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے دبئی جا رہا ہوں۔

شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پروازپی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ سے کرے گی۔

Sheikh Rasheed

TLP

PakvInd

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div