Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

طالبان پر حکومت میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ دینے پر زور

روس نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی تشکیل میں تمام...
شائع 21 اکتوبر 2021 12:26am

روس نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی تشکیل میں تمام گروپوں اورسیاسی جماعتوں کو شامل کریں۔

افغانستان پر پڑوسی ممالک اور سینئر طالبان رہنماوں کا اجلاس ماسکو میں ہورہا ہے ۔ اجلاس کی میزبانی روس سرانجام دے رہا ہے۔

اجلاس میں مذاکرات کا آغاز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروو نے کیا اور کہا کہ افغانستان میں مستقل استحکام کیلئے حکومت کی تشکیل میں تمام گروپوں اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ضروری ہے۔

سرگئی لاروو نے افغانستان میں فوجی اور سیاسی استحکام برقرار رکھنے کیلئے طالبان کی کوششوں کو سراہا اور ریاستی ڈھانچے کا کام جاری رہنے پر لائق تحسین قرار دیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاروو نے کہا کہ وہ افغان حکام کے روس کیساتھ تعاون پر مطمئن ہیں جس کی وجہ سے روسی شہریوں کا افغانستان میں سیکیورٹی اور کابل میں روسی سفارتخانے کے آپریشن کو جاری رکھا جاسکا۔

خطاب میں انہوں نے طالبان پر انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے پر زور بھی دیا۔

روسی وزیر خارجہ نے خطاب میں افغانستان امداد بھجوانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ بہت جلد امداد وہاں بھجوائی جائے گی ۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ وسائل کو بروئے کار لائے تاکہ افغانستان میں انسانی بحران جنم نہ لے سکے۔

اس موقعے پر افغان عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے استحکام کیلئے یہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Source: News Yahoo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div