Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں تاریخی گیس بحران آنے کا دعویٰ

دسمبر میں ملک میں تاریخی گیس کا بحران آنے کا دعویٰ کردیاگیا۔...
شائع 20 اکتوبر 2021 08:30pm

دسمبر میں ملک میں تاریخی گیس کا بحران آنے کا دعویٰ کردیاگیا۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ دسمبر میں ملکی تاریخ کا گیس کا بحران آ رہا ہے، ریاست مدینہ کے دعوے دار بتائے کیا ریاست مدینہ میں مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلتی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کہتے ہیں پورا ملک معاشی و اقتصادی بد حالی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک کرکے پاکستان کے قومی ادادوں کو غیر فعال کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن دنیا ہنس رہی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ کوئی قومی ادارہ ان کی جہالت سے نہیں بچا ہے،آج پی ٹی آئی کے ووٹرز خود رو رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک گیر احتجاج، ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکز اور صوبائی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔

پی ایم ایل (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے بھی ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی مہنگائی اور معاشی تباہی کیخلاف20 اکتوبر سے سڑکوں پرآنے کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div