Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

بلوچستان اسمبلی : جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

اسپیکرعبدالقدوس بزنجوکی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس جاری...
شائع 20 اکتوبر 2021 07:22pm
File Photo
File Photo

اسپیکرعبدالقدوس بزنجوکی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس جاری ہے اور ایوان میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کردی گئی۔

عبدالرحمان کھیتران نےایوان میں قرارداد پیش کی۔وزیراعلیٰ جام کمال ایوان کا اعتماد کھوچکےہیں،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جام کمال کی وجہ سےصوبے میں بدامنی،بیروزگاری پھیلی۔

تاہم وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے موقع پر پانچ اراکین کی اجلاس سے غیرحاضری پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔

اس موقعے پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے دعوی کیا کہ ان ارکان کو لاپتہ کیا گیا ہے لیکن انکی تقریر کے دوارن ہی مبینہ مسنگ پرسن لالہ رشید ایوان میں پہنچ گئے اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں تھے تو انہوں نے کہا کہ وہ 'دم' کرانے گئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div