Aaj TV News

BR100 4,665 Increased By ▲ 5 (0.1%)
BR30 18,674 Decreased By ▼ -130 (-0.69%)
KSE100 45,072 Decreased By ▼ -258 (-0.57%)
KSE30 17,430 Decreased By ▼ -121 (-0.69%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,284,840 475
DEATHS 28,728 10
Sindh 475,616 Cases
Punjab 443,094 Cases
Balochistan 33,479 Cases
Islamabad 107,689 Cases
KP 179,995 Cases

دبئی:ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آگئی ،شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے آئی ہے۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کردیئے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز اب مزید شائقین اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں گے۔

ابتداء میں آئی سی سی نے صرف 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے کم ٹکٹیں فروخت کی گئی تھیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے مزید ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی لیکن یاد رہے کہ آئی سی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پرعمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے مزید ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی لیکن یاد رہے کہ آئی سی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پرعمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کخلالف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔