بلوچستان کابینہ کے ناراض 3 وزراء، 2 مشیر اور 4 پارلیمانی سیکرٹریز مستعفی
کوئٹہ :بلوچستان کابینہ کے ناراض 3 وزراء، 2 مشیروں اور 4پارلیمانی...
کوئٹہ :بلوچستان کابینہ کے ناراض 3 وزراء، 2 مشیروں اور 4پارلیمانی سیکرٹریز نے استعفے دے دیئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیلئےمشکلات بڑھنے لگیں، صوبائی کابینہ کے 3 وزراء، 4 مشیر اور 2 پارلیمانی سیکرٹریز مستعفی ہوگئے۔
بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ناراض اراکین اسمبلی استعفے دینے کیلئے گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو جمع کرا دیئے۔
استعفیٰ دینے والوں میں صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران، میر اسد بلوچ اور ظہور بلیدی شامل ہیں جبکہ مشیر حاجی محمد خان لہڑی اور اکبر آسکانی نے بھی استعفے دے دیئے۔
اس کے علاوہ پارلیمانی سیکرٹریز، لیلیٰ ترین، بشریٰ رند، ماجیں شیران اور لالہ رشید بلوچ بھی مستعفی ہونے والوں میں شامل ہیں۔
quetta
resign
Balochistan CM
Jam Kamal
مزید خبریں
ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی ٹھان لی، ٹیلی کام آپریٹرز ’طلب‘
پنجاب میں گندم درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے، وفاقی وزیر داخلہ
اورنگی ٹاون میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی
صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا پہلا دورہ
بلوچستان ہائیکورٹ، گوادر میں باڑلگانے سے متعلق آئینی درخواست دائر
پی ٹی آئی کا 9 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.