انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے حکومت اور اپوزیشن کے سینئیر ممبران پارلیمنٹ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرسے وفاقی وزراء شفقت محمود، پرویزخٹک، شاہدہ اخترعلی، سید نوید قمر ،مرتضٰی جاوید عباسی اوررانا تنویرکی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں انتخابی اصلاحات پرپارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملاقات میں مجوزہ انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کے قیام کے لیے سینٹ اورقومی اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کی جائیں گی،
اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماوں کی مشاورت سے کمیٹی تشکیل دیں گے،کمیٹی انتخابی اصلاحات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔
Comments are closed on this story.