Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاک افغان طور خم سرحد پر پیدل آمدورفت بحال ہوگئی

خیبر:پاک افغان طور خم سرحد پر پیدل آمدورفت بحال ہوگئی،سرحد پر...
شائع 14 ستمبر 2021 03:27pm

خیبر:پاک افغان طور خم سرحد پر پیدل آمدورفت بحال ہوگئی،سرحد پر دوطرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ بلا تعطل جاری ہے۔

افغان بارڈر پولیس نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو آج بحال کردیا، پیدل راستہ بحال ہونے سے افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کورونا ایس او پیز کے مطابق بحال ہے، این سی اوسی کے 16 جون فیصلے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔

طورخم سرحد کو گزشتہ روز افغانستان کی جانب سے پیدل آمدورفت کیلئے بند کیاگیا تھا،سرحد پر دوطرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ بلا تعطل جاری ہے۔

پاکستان

khyber

Torkham Border

open

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div