Aaj TV News

BR100 4,492 Increased By ▲ 94 (2.13%)
BR30 17,559 Increased By ▲ 567 (3.34%)
KSE100 43,936 Increased By ▲ 656 (1.51%)
KSE30 17,089 Increased By ▲ 312 (1.86%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,287,393 232
DEATHS 28,784 7
Sindh 476,958 Cases
Punjab 443,560 Cases
Balochistan 33,509 Cases
Islamabad 107,960 Cases
KP 180,412 Cases

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کوچ روی شاستری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دنیا کے بہترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میدان میں کسی کو معاف نہیں کرتے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے اپنی کتاب ”اسٹار گیزنگ“ میں لکھا کہ اس بات کو ثابت کرنے کیلئے کسی چیز کی ضرورت نہیں کہ عمران خان دنیا کے بہترین کپتانوں میں سے ایک ہیں کیونکہ ناصرف ان کا ریکارڈ گواہی دے رہا ہے بلکہ جو بھی عمران خان کخلانف میدان میں کھیل چکا ہے، وہ بطور کپتان، کھلاڑی اور آل راؤنڈر ان کے قد کاٹھ سے بخوبی واقف ہے۔

روی شاستری نے اپنی کتاب میں ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ انڈر25 ٹیم کیخلاف ایک میچ میں عمران خان ٹریفک مسائل کی وجہ سے تاخیر سے آئے اور فوری طور پر باؤلنگ شروع کرنا چاہتے تھے لیکن بطور کپتان میں نے اعتراض کیا کہ قانون کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے جس پر انہوں نے وسیم اکرم اور دیگر باؤلرز سے کہا کہ باؤنسرز کرواؤ اور اس کا امتحان لو۔

بعد ازاں شارجہ میں ایک انٹرنیشنل میچ کے دوران بھارت میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھا کہ مجھے کریمپس پڑ گئے اور جب میں نے رنر منگوانے کیلئے کہا تو عمران خان نے انکار کر دیا،مجھے اندازہ ہوگیا کہ کپتان ماضی کا واقعہ نہیں بھولے، میں جلد ہی آؤٹ ہو گیا اور ٹیم اچھا مجموعہ نہ بنا سکی، عمران خان میدان میں کسی کو معاف نہیں کرتے تھے، باہر بھی خاموش لیکن حریف کھلاڑیوں سے دوستانہ تعلقات رکھتے تھے۔