Aaj TV News

BR100 4,381 Decreased By ▼ -20 (-0.46%)
BR30 16,863 Decreased By ▼ -630 (-3.6%)
KSE100 43,233 Decreased By ▼ -1 (-0%)
KSE30 16,718 Increased By ▲ 20 (0.12%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,286,022 391
DEATHS 28,753 8
Sindh 476,233 Cases
Punjab 443,310 Cases
Balochistan 33,491 Cases
Islamabad 107,811 Cases
KP 180,194 Cases

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوروناوباء کیخلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا،اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سےمحفوظ رہا۔

وزیراعظم عمران خان کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کورونا وباء کیخلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا،اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سےمحفوظ رہا، میں این سی او سی کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس نے کورونا وباء کخلا ف ہماری حکمت عملی کا مرکزی کردار ادا کیا۔

چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں،عمران خان

وزیراعظم نے اولمپک میں دوڑ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستانی نوجوان یہ ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں، اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔

آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے،وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرک ووٹنگ مشین سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی بنائی ہوئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا، مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تیار کی ، لگتا ہے آئندہ ایسے انتخابات ہوں گے جس کے نتائج تمام امیدوار قبول کریں گے۔

وزیراعظم نے مزیدکہاکہ مشین کی تیاری پر وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر ووٹنگ مشین چیک کرنے کی تصویر بھی شیئر کی۔