شعیب اور ثانیہ مرزا کو امارات کا گولڈن ویزا مل گیا
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔
گولڈن ویزا ملنے کے بعد اب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا متحدہ عرب امارات میں دس سال تک قانونی طور پر رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔
#SaniaMirza #Dubai@MirzaSania granted 10-year Dubai Golden Visa
— TOI Sports (@toisports) July 15, 2021
READ▶️https://t.co/74K32CObks pic.twitter.com/q8insdccgm
ثانیہ مرزا کا شمار معروف ٹینس اسٹارز میں ہوتا ہے اور وہ ویمنز میں عالمی سطح پر ستائیسویں رینکنگ پر رہ چکی ہیں۔ اور ان کی سب سے بہترین پرفارمنس دوہزار پانچ میں یو ایس اوپن میں رہی تھی تاہم اس میں ان کو ٹاپ سیڈ اور اس وقت کی نمبر ون ٹینس اسٹار ماریہ شیراپوا کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شعیب ملک کا شمار بھی پاکستان کے معروف کرکٹرز میں ہوتا ہے اور وہ پینتیس ٹیسٹ میچ ، دو سو ستاسی ون ڈے اور ایک سو سو لہ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.