Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوروناکی چوتھی خطرناک لہر: کراچی کے 2 اضلاع میں پابندیاں لگادی گئیں

کراچی :کورونا کی چوتھی خطرناک لہر کے پیش نظر کراچی کے 2اضلاع میں...
شائع 14 جولائ 2021 11:42am

کراچی :کورونا کی چوتھی خطرناک لہر کے پیش نظر کراچی کے 2اضلاع میں پابندیاں لگادی گئیں، ڈسٹرک کورنگی اور ڈسٹرک سینٹرل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

عوام کی جانب سے کورونا کو لےکر غیر سنجیدگی ایک بار پھر سے کورونا کے بڑھتے کیسز کا سبب بن گئی ،کورونا کی چوتھی لہر میں بڑھتے کیسز کے باعث ڈسٹرک کورنگی کی 5یوسیز میں جبکہ ڈسٹرک سینٹرل کے 4ٹاؤنز میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔

ضلعی کورنگی میں زمان ٹاؤن کی یوسی8، بھٹائی کالونی یوسی10،ناصر کالونی یوسی 2 ، سعود آباد یوسی3 اورماڈل کالونی یوسی 1 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ضلعی وسطی کے 4ٹاؤنز میں گلبرک، نارتھ کراچی ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرک سینٹرل میں 200 سے زائد کورونا کے کیسز موجود ہیں لیکن اس کے باوجود لیاقت آباد میں گھومنے والا ہر شخص بغیر ماسک کے گھومتا نظر آیا ۔

ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کئے جانے والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا،متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 13 جولائی سے 26 جولائی کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔

coronavirus

karachi

Smart lockdown

Centeral District

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div