محمد بن سلمان کی یوروکپ کا فائنل دیکھتے ہوئے تصویر وائرل
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی یورو کپ کے فائنل دیکھتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ وہ یہ میچ ایک بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر عمان کے سلطان ہیثم کے ہمراہ نیوم میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دیکھ رہے ہیں ۔
فٹ بال محمد بن سلمان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے اور فٹ بال کے کھیل کے ساتھ اپنے لگاو کے حوالے سے وہ جانے جاتے ہیں ۔ سعودی میں ایک لیگ بھی انکے نام سے منسوب ہے ۔
دوہزار اٹھارہ میں وہ خاص طور پر روس ورلڈ کپ دیکھنے بھی گئے تھے اور وہاں پر انہوں نے روسی صدر ویلادیمر پوٹن کے ہمراہ فیفا کے میچ دیکھا تھا۔
دوسری جانب عمان کے سلطان ہیثم کا شمار بھی فٹ بال کے کھیل کے چاہنے والوں میں ہوتا ہے اور وہ انیس سو اسی میں عمانی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔
سمو سيدي #وليالعهد الأمير #محمدبنسلمان والسلطان #هيثمبنطارق خلال متابعتهم في #نيوم مساء اليوم نهائي كأس أمم أوروبا #يورو2020 بين #إيطالياإنجلترا pic.twitter.com/WibL3UyEm3
— بندر الجلعود (@Bandaralgaloud) July 11, 2021
Comments are closed on this story.