Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کیوبا میں حکومت کے خلاف مظاہرے

کیوبا میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران ضروری غذائی اشیاء کےلئے...
شائع 12 جولائ 2021 05:33pm

کیوبا میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران ضروری غذائی اشیاء کےلئے طویل قطاروں میں لگنے اور ادویات کی قلت سے تنگ آگر ہزاروں شہری کمیونسٹ حکومت کےخلاف مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبا کی حکومت نے عوام کو مظاہروں پر اکسانے کا الزام امریکا پر عائد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اچانک یہ کیوبا کے مختلف شہروں میں مظاہروں سلسلہ اچانک شروع ہوا جس میں 'آمریت مردہ باد' کے نعرے لگائے گئے.

دارالحکومت ہوانا میں پولیس نے مظاہروں کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

کیوبا میں موجودہ معاشی بحران اور اشیائے خورد و نوش کی قلت کے ساتھ ساتھ بجلی کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

protest

anti government protests

Cuba

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div