Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ملکی تجارتی خسارے میں 34 فیصد اضافہ ہوا

مالی سال دوہزاربیس اور اکیس کے دوران تجارتی خسارہ میں 34فیصد...
شائع 03 جولائ 2021 09:22pm
کاروبار

مالی سال دوہزاربیس اور اکیس کے دوران تجارتی خسارہ میں 34فیصد اضافہ ہوا ،تجارتی خسارہ 31.05ارب ڈالرریکارڈ جبکہ گذشتہ مالی سال میں 23.15ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا ملکی برآمدات18.11فیصد اور درآمدات میں 26.42فیصد اضافے ہوا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مالی سال دوہزاربیس اکیس کے اعدادوشمارجاری کردیے ۔

مالی سال بیس ایکیس کے دوران تجارتی خسارہ اکتیس عشاریہ صفر پانچ رب ڈالرریکارڈ کیا گیا گذشتہ مالی سال میں یہ خسارہ تائیس عشاریہ ایک پانچ ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

ملکی درآمدات بڑھنےسے تجارتی خسارے میں چونتیس عشاریہ ایک صفرفیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات 18.11فیصد اضافے سے 25.26ارب ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ سال بارہ ماہ میں ملکی برآمدات 21.39ارب ڈالررہیں۔

ملکی درآمدات 26.42فیصد اضافے سے 56.32ارب ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ سال بارہ ماہ میں ملکی درآمدات 44.53ارب ڈالررہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div