Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سعودی عرب: کمپنیوں میں اہم منصبوں پر مقامی شہریوں کے تقرر پر غور

سعودی عرب میں افرادی قوت اورسماجی بہبود کی وزارت میں لیبر...
اپ ڈیٹ 19 جون 2021 09:18pm

سعودی عرب میں افرادی قوت اورسماجی بہبود کی وزارت میں لیبر پالیسیوں کےاسسٹنٹ انڈر سیکریٹری احمد الشرقی کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزارت دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے اہم منصبوں پر مقامی شہریوں کے تقرر پر غور کر رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشرقی کا کہنا تھا کہ وزارتِ افرادی قوت و سماجی بہبود کمپنیوں میں اہم مناصب پر مقامی افراد کے تقرر کے سلسلے میں انتہائی لچک کا راستہ تلاش کرنے کی خواہاں ہے۔

وزارت نے متعلقہ پروگرام 'نطاقات' کے نفاذ کےلئے آئندہ دسمبر کے اوائل کا وقت مقرر کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد آئندہ تین برسوں کے دوران میں 3.8 لاکھ ملازمتوں پر سعودی نوجوان مرد اور خواتین کا تقرر ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود میں ڈائریکٹر جنرل پالیسیز ریاض العبد الکریم نے نطاقات پروگرام کے عنوان سے ایک ورکشاپ کے دوران میں بتایا کہ اس پروگرام نے مملکت میں اجرت کی کم از کم سطح کو بڑھا کر 4000 ریال ماہانہ کردی ہے۔

Saudi Arabia

Jobs

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div