Aaj TV News

BR100 4,570 Decreased By ▼ -108 (-2.31%)
BR30 17,697 Decreased By ▼ -927 (-4.98%)
KSE100 44,833 Decreased By ▼ -674 (-1.48%)
KSE30 17,652 Decreased By ▼ -274 (-1.53%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,338,993 5,472
DEATHS 29,037 8
Sindh 509,308 Cases
Punjab 455,499 Cases
Balochistan 33,744 Cases
Islamabad 112,557 Cases
KP 182,619 Cases

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار کو سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں، بارڈر منیجمنٹ اور بارڈر فینسنگ پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کو امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

آرمی چیف کو پاک فوج کے صوبائی حکومت کے ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جب کہ امن و استحکام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دیرپا امن کے لئے تمام کوششیں کرے گی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف نے قیام امن کے لئے صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کی ہدایت بھی کی۔ آرمی چیف نےافسروں اور جوانوں کی جانشفانی، سنجیدہ کوششوں اور بلند عزم کو سراہا۔