Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

این سی او سی کی شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل

این سی او سی نے شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل کر...
شائع 23 مئ 2021 08:00pm

این سی او سی نے شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل کر دی۔ایس او پیز کے یقینی نفاز کےلئے حکمت عملی کا جامع نظام تیار کر لیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس ہوا جس میں 24 مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پرایس اوپیزکے اطلاق کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ان باؤنڈ ٹریول پالیسی کا بھی جائزہ لیا گیا۔سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں مزید ممالک کو بھی شامل کر لیا گیا ۔کیٹگری سی میں شامل نئے ممالک پر پابندیوں کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں بیماری کی تشخیص کےلئے سخت ایس او پیزکا اطلاق کیا جارہا ہے۔یو اے ای اوربحرین سے کورونا مثبت کیسزپاکستان آنے کے بعد مخصوص لیبزکے ٹیسٹ قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

NCOC

SOPS

covid

tourism

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div