Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیش گوئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ماہرین فلکیات نے عیدالاضحیٰ کی...
شائع 23 مئ 2021 09:26am

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ماہرین فلکیات نے عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ تاریخ 20 جولائی قرار دیدی ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عیدالاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ ذی الحج کا چاند 10 جولائی 2021ء کو دکھائی دینے کا امکان ہے اور ایسا ہونے پر (10 ذی الحج) عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد مسلم ممالک میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات منائی گئی تھی البتہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں جمعہ کے روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔

Eid ul Azha

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div