'مریم نواز ہی ن لیگ کی وارث ہیں'

تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے بعد حکومت کے اتحادی چوہدری...
شائع 20 مئ 2021 06:54pm

تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے بعد حکومت کے اتحادی چوہدری برادران بھی تحفظات سامنے لے آئے۔

ق لیگ کے رہنما پرویز الہٰی کہتے ہیں فضل الرحمٰن کا معاملہ حل کرایا، سینٹرز بلامقابلہ منتخب کرائے مگر ان کے ساتھ طے ہونے والی چیزوں پر آج تک عمل نہیں ہوا۔مسلم لیگ نون کی اصل وارث مریم نواز ہی ہے۔

لاہور میں وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے حکومت سے شکوہ کیا کہ ان کے ساتھ طے ہوئی چیزوں پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا،

چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ فضل الرحمن کا معاملہ عمران خان کے کہنے پر حل کیا، چوہدری شجاعت حسین اور ان کی کوششوں سے پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے،

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے بھی ہماری بات مانی، لیکن الیکشن ختم ہوتے ہی کسی نے ان سے پوچھا تک نہیں، ہم حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ کتنے ممبر ہیں، اس کا پتہ اس وقت چلے گا جب وہ اسمبلی میں کھڑے ہوں گے، ایسا نہیں لگتا کہ یہ لوگ عمران خان کو وفاق میں کوئی نقصان پہنچا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سیاست کی کتاب نواز شریف اور باقی سب اس کتاب کے صفحے ہیں، شہباز شریف ہو یا کوئی اور، یہ سب نواز شریف کا بیانیہ ہے، مریم نواز ہی ن لیگ کی وارث ہوں گی۔