'شہری وباء کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں'
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کورونا کی صورتحال...
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے۔ شہری وباءکے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
کلین اینڈ گرین لاہور کے تحت شوکت خانم اسپتال کے سبزہ زار میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پودا لگایا۔
وزیر صحت کہتی ہیں شجرکاری صحتمند زندگی کی ضمانت ہے۔برسات کے موسم میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کی جائے گی۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا شہری کورونا وباء کے دوران احتیاط کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ماسک پہنیں اور سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا عید کی چھٹیوں کے دوران دو روز ویکسینیشن سینڑز بند رہیں گے لیکن عید کے بعد تیسرے روز سے 24 گھنٹے سروس مہیا کی جائے گی۔
Health Minister Punjab
Dr. Yasmeen Rashid
covid
مزید خبریں
حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا جائز نہیں، طاہر اشرفی
لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار عدم ثبوت پر ایک اور مقدمے میں بری
رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں مزید اضافہ
ہم اپنی آئینی حدود سے واقف ہیں دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع کرتے ہیں، آرمی چیف
بلوچستان کے 800 سرکاری اساتذہ کو برطرف کرنے کی تیاریاں مکمل
چیف الیکشن کمشنرکی تقرری لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.