Aaj News

بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کو عوام دشمن قرار دے دیا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...
اپ ڈیٹ 11 مئ 2021 03:46pm

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دورہ سعودی عرب سے وزیراعظم نے زکوۃ اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی، عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔

اپنے جاری کےن گئے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان پر سخت تنقید کرتےہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا زکوۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے، عمران خان کی22 سالہ جدوجہد اگر ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کے زکوۃ کے چاول کے لائق بنانے کیلئےتھی تو دعا ہے کہ اللہ کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مرغی 400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کیلئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے، وزیراعظم صاحب نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے، نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کرسکتے ہیں مگر عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کیلئے کیا پالیسی بنائی ہے، عمران خان غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیا ءکی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے پاس ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں کہ مزید مہنگائی سے تدارک کیلئے سرکاری قیمتوں کے ہی نفاذ کو یقینی بناسکے۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Saudi Arab

Comments are closed on this story.

مقبول ترین