Aaj News

عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...
شائع 10 مئ 2021 12:06pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے3ارب ڈالر قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ قرض نہ لینے کا اعلان کرنے والے عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، عمران خان بنی گالا کے محل سے باہر نکلیں عوام کی حالت دیکھیں۔

اپنے جاری کےن گئے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 3ارب ڈالر قرضے کی واپسی کی وجوہات سامنے لائیں، سعودی ارب کو 3ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کیلئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا، قرض نہ لینے کا اعلان کرنے والے عمران پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں،بے شک عمران کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا عمران خان حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں سے پاکستان میں لوگوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، پونے دولاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دبا ہر پاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت ادا کر رہا ہے ،قرضہ کرپشن میں اڑایا جائے گا تو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں ہی پِستا رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان بنی گالا کے محل سے باہر نکلیں اور عوام کی حالت دیکھیں،انہیں علم ہوگا کہ لوگ عید کی تیاری کیلئے بھی معاشی لحاظ سے پریشان ہیں، ہر پاکستانی عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی ایک خوفناک قیمت ادا کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حکومت میں اتنی بھی سکت نہیں کہ گردشی قرضوں کے بحران کی وجہ سے چینی حکومت کو سی پیک کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرسکے، ایم ایل ون ریلوے ٹریک کیلئے چھ ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے میں چینی حکومت کی ہچکچاہٹ دراصل پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ اب غیر ملکی سرمایہ دار پاکستان میں سرمایہ کاری سے جھجک رہے ہیں۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Saudi Arab

Loan

Comments are closed on this story.