Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'بھارت اور دیگر ممالک ہمیں فیٹف کے بلیک لسٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سعد رضوی کی رہائی نہیں...
شائع 21 اپريل 2021 04:39pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی،وہ 302 اور 7 اے ٹی اے کے تحت گرفتار ہیں۔ گرفتار افراد قانونی مرحلہ سے گزریں گے۔سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارت اور دیگر امن دشمن ممالک ہمیں فیٹف کے بلیک لسٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔کوشش کریں گے کوئی ایک پالیسی لائیں، جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کو 7 گھنٹے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کے بعد معاملات طے پائے۔سعدرضوی سمیت 210 ایف آئی آر قانونی مرحلے سے گزریں گی۔ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے اور وہ 30 روز میں اپنا جواب داخل کرا سکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس اور رینجرز نے سارے معاملے میں زبردست کام کیا. مولانا فضل الرحمان نے سمجھا کہ شاید ان کی لاٹری نکل آئی ہے، جو بھی کرتے ہیں ان کو الٹا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے نوازشریف کی واپسی کے حوالےسے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

socialmedia

Interior Minister

Sheikh Rasheed

FATF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div