Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیرداخلہ شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو...
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2021 01:43pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت زبردست کام کیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب انعام غنی، چیف کمشنر وآئی جی اسلام آباداور کمشنر راولپنڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، اس کے علاوہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ہونے والے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلیئرکرانے پر مبارکبا اوراس دوران شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شیخ رشید احمدنے کہا کہ موٹرویز اور جی ٹی روڑ ٹریفک کیلئے کلیئرکروالی گئی،لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کو کھلوا لیا گیا ہے، رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت زبردست کام کیا ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div