جنوبی افریقا نے باآسانی پاکستان کو ہرادیا

جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بیٹنگ لائن...
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2021 02:24am

دوسری ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے با آسانی شکست سے دوچار کردیا۔

پہلے جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دھوکہ دے گئی۔ گرین شرٹس نے پروٹیزکوجیت کیلئے ایک سواکتالیس رنزکا ہدف دیا۔ جوہانسبرگ میں میچ میں قومی ٹیم پہلے کھیلتےہوئے نووکٹوں پرایک سوچالیس رنزبناسکی، اوپنرمحمد رضوان نےپہلی ہی گیندپروکٹ گنوائی، شرجیل خان بھی کم بیک میچ کویادگارنہ بناسکےصرف آٹھ رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔

حیدرعلی بارہ، فہیم اشرف پانچ اورحفیظ بتیس رنزبنا کرپویلین لوٹے، کپتان بابراعظم نےففٹی اسکورکی۔

آسان ہدف کے حصول کیلئے جنوبی افریقا نے ہدف 14ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے آئیڈن نے چوون جبکہ کپتان ہیبنرک نے چھتیس رنز بناکر نمایاں بلے بازوں میں رہے۔