Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 72 اموات، 3,270نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2021 10:48am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 72افراد جان سے گئے جبکہ 3,270نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 13,935 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 633,741ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,270نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 33ہزار 741ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 63ہزار 464ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ00ہزار969افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں80ہزار519،اسلام آباد میں52ہزار676،بلوچستان میں19ہزار347 ،گلگت بلتستان میں4974اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار792کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندا سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید72مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13935ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4479افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6039،خیبرپختونخوا میں 2225،اسلام آباد میں548،بلوچستان میں203اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث338 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ34ہزار535 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,485مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,733افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ85ہزار271مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران39ہزار742کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3270افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 98لاکھ57ہزار233افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div