Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چین سے سائنوفارم ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:چین سے سائنوفارم ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2021 03:54pm

اسلام آباد:چین سے سائنوفارم ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، چین کی جانب سے عطیہ کی گئی 5لاکھ سائنو فارم نورخان ائیربیس پروصول کی گئی ،اس سے پہلے چین 10لاکھ عطیہ کرچکا ہے، کینسائنو بائیو ویکسین کی خریداری کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔

پہلی کے بعد دوسری اور اب کورونا ویکسین کی تیسری کھیپ بھی چین سے پہنچ گئی، سائنو فارم کی 5لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں ،چائنہ سے 5لاکھ ویکسین کی عطیہ کی گئی ویکسین خصوصی طیارے کے ذریعے نورخان ائیرپورٹ پہنچی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان ،چیئرمین این ڈی ایم اے اور چینی سفیر بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چائنہ سے 5لاکھ ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان آئی ہے،یہ کھیپ بھی چائنہ کی طرف سے ڈونیشن ہے۔

پاکستان چائنہ سے کینسائنوبائیوخریدے گا،چین اب تک 15 لاکھ ویکسین فراہم کرچکا ہے ، کینسائنو بائیو ویکسین کی خریداری کیلئے چائنیز کمپنی سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ گزشتہ روزسب سے زیادہ یومیہ شرح 41 ہزارویکسین لگوائی گئیں۔

china

پاکستان

corona vaccine

Dr. Faisal Sultan

islamabda

Sinopharm

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div