Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پریزائیڈنگ افسر نےنیاپولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:سینیٹ میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرہ نصب ہونے کی...
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2021 02:59pm

اسلام آباد:سینیٹ میں پولنگ بوتھ پر خفیہ کیمرہ نصب ہونے کی نشاندہی کے بعد پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نیا پولنگ بوتھ بنانے کی ہدایت کردی۔

پریزائڈنگ آفیسر مظفرحسین شاہ کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو رضاربانی نے ایوان میں کیمرے کا معاملہ اٹھایا۔

پریزائیڈنگ افسر نے رضا ربانی کو بیٹھنے کا کہا تو اپوزیشن کے اراکین اپنی سیٹوں پرکھڑے ہو گئے،حکومتی سینیٹرز نے بھی اپوزیشن کو جواب دیئے۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگانا آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، پولنگ بوتھ کے اندر کیمرے لگانا کسی قانون میں نہیں، یہ اقدام آئین کے منافی ہے۔

رضاربانی نے پریزائیڈنگ افسر سے سوال کیا اجلاس آپ چلارہےہیں یاکوئی اورچلارہا ہے؟ جس پر پریزائیڈنگ افسر نے کہا آپ تشریف رکھیں ہم معمول کی کارروائی شروع کرنےلگےہیں۔

پریزائیڈنگ افسر نے نیا پولنگ بوتھ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت کے اطمینان کے مطابق پولنگ بوتھ بنایا جائے۔

پریزائیڈنگ آفیسرسیدمظفرحسین کا کہنا تھا کہ رول 9 کے تحت اور کوئی کارروائی نہیں ہوگی، اپوزیشن اراکین تحمل سے بیٹھیں، آج صرف حلف لیا گیا، چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔

ایوان کی معمول کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو پریزائڈنگ آفسر نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا ،حلف کے بعد تمام نو منتخب سینٹرز نے رجسٹرڈ پر حاضری لگائی اور اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔

اسلام آباد

senate

Senator Raza Rabbani

hide camera

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div