Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 54 افراد چل بسے، 2,701 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
اپ ڈیٹ 12 مارچ 2021 12:26pm

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 54افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 2,701نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13,430ہوگئی جبکہ 600,198افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,701نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 00 ہزار 198ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 60 ہزار661 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ82ہزار576افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں75ہزار052،اسلام آباد میں46ہزار963،بلوچستان میں19ہزار171 ،گلگت بلتستان میں4959اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار816کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندر سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید54مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13430ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4452افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5698،خیبرپختونخوا میں 2138،اسلام آباد میں520،بلوچستان میں202اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث317 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ18ہزار703 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,709مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,573افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ68ہزار065مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار133کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2701افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 94لاکھ02ہزار639افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div