Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ...
شائع 23 فروری 2021 03:43pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے،جہاں وہ سری لنکن ہم منصب اور صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے ،جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر سری لنکا پہنچے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

کولمبوایئرپورٹ پروزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا،سری لنکن صدر مہندرراجاپاکسے نےعمران خان کااستقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور سری لنکا کے قومی ترانے بجائے گئے ، وزیراعظم عمران خان کی آمد پر توپوں کی سلامی پیش گئی۔

وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا،سری لنکن وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، سری لنکن صدرنےعمران خان کودورے کی دعوت دی تھی۔

دورے کے دوران وزیراعظم سری لنکن ہم منصب مہندا راجاپاکسے سے ملاقات کریں گے، ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے جبکہ سری لنکن ہم منصب، وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر سے ملاقات بھی شیڈول ہے، اعلیٰ سطح کی ملاقوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔

شیڈول کے تحت وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

pm imran khan

Shah Mehmood Qureshi

islambad

Sri Lanka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div