Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

الیکشن ٹریبونل نے پرویزرشید کو سینیٹ الیکشن کیلئےنااہل قراردے دیا

لاہور:الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن )کے...
شائع 23 فروری 2021 11:54am

لاہور:الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن )کے رہنماء پرویزرشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا فیصلہ برقراررکھا ، الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف دائر پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتےہوئے انہیں سینیٹ الیکشن کیلئےنااہل قراردے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے بطور الیکشن ٹربیونل سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کے جانے کخلایف ن لیگ کے رہنماء پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر نے ریکارڈ عدالت کو جمع کروایا۔

پرویز رشید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب ہاؤس کے بقایاجات کا معاملہ ان کے علم میں نہیں تھا ،رقم کی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں مگر کوئی بقایا جات لینے کو تیار نہیں۔

پرویز رشید کے وکیل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی مختلف ججمنٹ پیش کی گئیں۔

اعتراض کنندہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ علم میں ہونے کے باوجود پرویز رشید نے واجبات ادا نہیں کئے،ریٹنگ آفیسر نے رقم جمع کرانے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا لیکن رقم جمع نہیں کرائی گئی۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن قوانین کی کئی دفعات کو بدقسمتی ایک دوسرے سے متصادم بنا دیا گیا ہے، کئی شقیں دوسرے قوانین سے ٹکراتی ہیں۔

الیکشن ٹریبونل کے سنگل رکنی بینچ جسٹس شاہد وحید نے پرویز رشید کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کیخلاف دائر پرویز رشید کی اپیل مسترد کردی اور انہیں سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے لیگی رہنماء پرویزرشیدکےکاغذات نامزدگی مستردکردیئےتھےجس پرپرویز رشید نے الیکشن ٹریبونل میں فیصلےکوچیلنج کیاتھاتاہم الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھا۔

سینیٹ کا رکن بنوں یانہیں لیکن مخالفین کو بے نقاب کرتا رہوں گا، پرویز رشید

بعدازاں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے پرویز رشیدنے کہا کہ انہیں بے بنیاد الزام پرنااہل کیاگیا،انصاف والےاب دھنداوردھاندلی والے ہوگئے،پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے،کاغذات رکوانےہوں تو کہتے ہیں پرویزرشیدسےپیسےلینےہیں،الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل موجود ہے۔

پرویزرشیدنےمزیدکہاکہ وہ سینیٹ کے رکن بنیں یانہیں لیکن مخالفین کو بے نقاب کرتےرہیں گے،جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسےمیری ذمہ داری نہیں بنتے، میرا دل اب کسی قسم کےپٹشن دائر کرنےکیلئےنہیں بڑھتا،ڈسکہ میں ان کاچہرہ بےنقاب ہوا،میرےکیس میں بھی بےنقاب ہوگا،انصاف والوں کی طرف سےرکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ پنجاب ہاؤس انتظامیہ نےمجھ سےواجبات وصول نہیں کئے،کنٹرولرپنجاب ہاؤس نےتسلیم کیاکہ وہ غیر حاضر تھے،واجبات کی نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،عدالت میں حکومت کی اندھیرنگری کو بےنقاب کیا،جس جرم کی سزادی جارہی ہے،وہ کرتارہوں گا،مجھ یہ جرم کرنے میں مزا آتا ہے۔

ECP

reject

Senate election

lahroe

nomination papers

pervez rasheed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div