Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

مشرق وسطی میں کشیدگی کا خدشہ: تیل کی قیمتیں 13ماہ کی بلند ترین سطح پر

مشرق وسطی میں کشیدگی کے خدشے کے باعث تیل کی قیمتیں 13ماہ کی بلند...
شائع 16 فروری 2021 10:42am
کاروبار

مشرق وسطی میں کشیدگی کے خدشے کے باعث تیل کی قیمتیں 13ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، امریکا میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث ایندھن کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یمن میں ہونے والی جنگ کے باعث مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے،عالمی مارکیٹ میں کاروبارکےدوران لندن برینٹ کروڈکی قیمت ایک ڈالر 9سینٹس اضافےسے63ڈالر76سینٹس فی بیرل ہوگئی،جوجنوری2020کےبعدسب سے زیادہ ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 28سینٹس اضافے سے 60ڈالر 75سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں ممکنہ اضافےکےباعث تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

london

lockdown

Oil rise

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div