Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کوویکس پروگرام: پاکستان کو تقریباً دو کروڑ جبکہ بھارت کو تقریباً 10کروڑ ویکسین ملیں گی

دنیا کے تقریباً 145 ممالک کو 2021 کے وسط تک مجموعی آبادی کے 3.3 فیصد...
اپ ڈیٹ 04 فروری 2021 10:00pm

دنیا کے تقریباً 145 ممالک کو 2021 کے وسط تک مجموعی آبادی کے 3.3 فیصد کےلئے ویکیسن کی وصولی کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارےکےمطابق ایک رپورٹ میں کہاگیاہےکہ ابتدائی طورپر تقسیم کا ہدف سب سے زیادہ خطرے میں موجود طبی عملہ ہے جو سال کے نصف تک جاری رہے گا۔

رپورٹ میں کہاگیاہےکہ کوویکس پروگرام کےتحت سب سےزیادہ بھارت کو9کروڑ 72 لاکھ، پاکستان کو ایک کروڑ 72 لاکھ، نائیجیریا کو ایک کروڑ 60 لاکھ، انڈونیشیا کو ایک کروڑ 37 لاکھ، بنگلہ دیش کو ایک کروڑ 28 لاکھ اور برازیل کو ایک کروڑ 6 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

عالمی ادارہ صحت کی رابطہ افسر این لنسٹرینڈ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ شاندار ہے،اب ہم ویکسینیشن شروع کرسکتے ہیں جو اگلے ہفتوں میں ہوگی۔

خیال رہے کہ کوویکس پروگرام کی سربراہی مشترکہ طور پر عالمی ادارہ صحت،گیوی ویکسین الائنس اور سی ای پی آئی کر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div