Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

پنجاب: ' صوبے میں 100 فیصد ہیلتھ انشورنس کیلئے فیصلے'

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے...
شائع 25 جنوری 2021 10:26pm

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبے کی سو فیصد آبادی کیلئے ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر فیصلے کئے گئے۔ مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 40 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ نے صوبے کے ہر شہری کو دسمبر 2021 تک ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کیلئے یونیورسیل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دے دی، اس پروگرام کے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

کابینہ نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام، لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔

انرجی معاہدوں کیلئے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کیلئے چائنیز کرنسی یوآن کے استعمال، پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی اور ایس پی کی ترقی کیلئے سروس رولز، سرگودھا اور راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی دو عدالتیں بند کرنے اور مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے وفاقی حکومت کے فیصلے کی بھی توثیق کی۔

سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اظہر عباس چانڈیا نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کو اپنے حلقے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

Usman Buzdar

cm punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div