Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ادارہ شماریات کے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

زندہ مرغی، مٹن، بیف، دالیں اور کوکنگ آئل سمیت انیس اشیا ضروریہ...
شائع 23 جنوری 2021 08:34am
کاروبار

زندہ مرغی، مٹن، بیف، دالیں اور کوکنگ آئل سمیت انیس اشیا ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انیس اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلوقیمت میں آٹھ روپے چوالیس پیسے، پیٹرول فی لیٹر تین روپے تئیس پیسے, ہائی اسپیڈ ڈیزل دو روپے ستانوے پیسے، اڑھائی کلو گھی کی قیمتوں میں بیس روپے، پانچ لیٹر کھانے کا تیل پینتیس روپے تک مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں دال مونگ، پیاز، ماچس، مسٹرڈ آئل، گڑ، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں گیارہ روپے تیرہ پیسے، انڈے فی درجن تیرہ روپے چالیس پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے چوبیس پیسے کمی آئی۔ بیس کلوآٹے کا تھیلا صرف دو روپے تک سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اورچوبیس اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div